اترپردیش میں الہ آباد کے كيڑگنج علاقے میں جیون جیوتی اسپتال کے مالک اور
معروف سرجن ڈاکٹر اے کے بنسل کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل
کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ كيڑگنج
علاقے میں واقع جیون جیوتی اسپتال
کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے بنسل کل شام اسپتال میں موجود تھے۔شام قریب سات بجے تین چار بدمعاش اسپتال میں گھسے اور مسٹر بنسل کو تین گولی ماری، ایک گولی ان کے سر میں لگی۔